اینٹی کار لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن نے امان اللہ عرف بلی کار چور گینگ گرفتار کرلیا

جمعرات 25 مئی 2017 23:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) اینٹی کار لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن نے امان اللہ عرف بلی کار چور گینگ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آر او عمران یعقوب نے شہر میںکارچوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی سٹی اے وی ایل ایس آفتاب احمد پھلروان کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے براہ راست اپنی زیر نگرانی میں انچارج اینٹی کار لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن SIعبدالعزیز و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

جس پر تفتیشی ٹیم نے شب وروز محنت سے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کی بناء پر2 ملزمان امان اللہ عرف بلی اور عزیز الرحمن عرف مانگا کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 23عدد کاریںاور2عدد موٹرسائیکل برآمد کرلی۔جس کی کل مالیت تقریبا1کروڑ 52لاکھ روپے بنتی ہے۔ملزمان پارکنگ پلازہ اور مارکیٹوں میں باہر کھڑی کاروں کو مسٹر کی کی مدد سے چوری کر لیتے اور سستے داموں کے پی کے میں جا کر فروخت کر دیتے۔ابتدائی انٹیروگیشن کے دوران ملزمان نے 25وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :