تفتان، لیویز فورس کی کاروائی، 4 غیر ملکی مغویوںکو بازیاب کروادیا

دو اغواء کار گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لے

جمعرات 25 مئی 2017 23:56

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) تفتان لیویز فورس کے عملے نے کارروائی کر تے ہوئی4 غیر ملکی مغویوں کو بازیاب کرا کر دو اغواء کاروں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی قبضے میں لے لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تفتان میر ظفر کبدانی کی سر براہی میں رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی ، نائب رسالدار الہیٰ بخش نو تیزئی نے لیویز اہلکاروں کے ساتھ خفیہ اطلاع ملنے پر تفتان میں واقعہ کلی اسٹیشن میں خالق داد نامی شخص کے گھر سی4 غیر ملکی مغویوں امین اللہ، فلک ناز، گل محمد درویش کو بازیاب کرا کر 2 اغواء کاروں عبدالصمد کے قبضے سے شارٹ گن دو عدد برآمد کر کے گاڑی قبضے میں لے لی میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظفر کبدانی نے کہا ہے کہ لیویز فورس کی جانب سے کامیاب آپریشن کے بعد مغویوں کو بازیاب کیا گیا ہے تفتیش کے دوران مغویوں نے اہم انکشافات جن پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :