پشاور، ایف سی کے 24 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ انعقاد،355ریکروٹس پاس آوٹ ہوئے

جمعرات 25 مئی 2017 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ٹل سکاؤٹس گراونڈ میں ایف سی کے 24 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہو ئی۔ اس دوران کل355ریکروٹس پاس آوٹ ہوئے، ڈی آئی جی فرنٹئیر کور بریگیڈئیرمحمدیوسف مجوکہ تقریب کے مہما ن خصو صی تھے،اس موقع پرکمانڈ نٹ ٹل سکا ؤٹس کر نل منیر احمد اسد اور دوسرے اعلی فوجی اور سول حکام ، قبا ئلی مشران اورپاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کے والدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی،مہمان خصو صی نے پر یڈ کا معا ئنہ کیا ، اس کے بعدیکروٹس کی حلف بر داری ہو ئی اور پا س آؤٹ ہو نے والے جوانوں نے ملک کی دفاع اور سلا متی کی خاطرہر قر با نی کا حلف اُٹھایا،تربیت کے دوران مختلف شعبوں میں اعلیٰ کا ر کردگی دکھا نے پر کا میاب ریکروٹس میں انعاما ت بھی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے پہلی پوزیشن حاصل کر نے والے ریکروٹ فواد خان کو آئی جی ایف سی تلوار (شمشیر) اور دوسر ی پو زیشن حاصل کر نے والے ریکروٹ افنان کو آئی جی ایف سی چھڑی سے نوازا۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی ڈی آئی جی فرنٹئیر کو بریگیڈئیرمحمدیوسف مجوکہ نے پا س آؤٹ ہو نے والے ریکروٹس کو مبا رک پیش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ فر نٹئیر کور کی سنہر ی روایات کو بر قرار رکھیں۔

مہمان خصوصی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹئیر کورکے کردار کو سراہا۔انہوں نے معیاری ٹریننگ کی فراہمی پر کمانڈنٹ ٹل سکا ؤٹس اور تمام آفیسرز اور انسٹرکٹرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور ان کو دلی مبار ک باد دی ۔اس کے بعد پاس آؤٹ ہو نے والے ریکروٹس کے چاک و چوبند دستے نے مار چ پاسٹ کا شاندار مظاہر ہ کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔

متعلقہ عنوان :