ایک مرتبہ اہلیہ کی جانب سے ہندوستانی ڈرامے دیکھنے پر غصے میں آ کر ٹی وی توڑ ڈالا تھا: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 مئی 2017 20:04

ایک مرتبہ اہلیہ کی جانب سے ہندوستانی ڈرامے دیکھنے پر غصے میں آ کر ٹی ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مئی2017ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ اہلیہ کی جانب سے ہندوستانی ڈرامے دیکھنے پر غصے میں آ کر ٹی وی توڑ ڈالا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے غصے میں آ کر گھر کا ٹی وی توڑ ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ہندوستانی ڈرامے دیکھا کرتی تھیں اور انہیں یہ بات پسند نہیں تھی۔

تاہم انہوں نے اہلیہ کو اس شرط پر اجازت دی تھی کہ وہ اکیلے میں ہندوستانی ڈرامے دیکھ سکتی ہیں مگر بچوں کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ پھر ایک مرتبہ انہوں نے  اپنی صاحبزادی کو ہندوستانی ڈرامہ دیکھتے ہوئے ساتھ ساتھ ہندوں کی آرتی کی رسم کرتے دیکھا جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔ غصے میں انہوں نے وہاں پڑا ٹی وی اپنا ہاتھ مار کر توڑ ڈالا۔ 

متعلقہ عنوان :