اسٹیٹ بینک نےرمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا

جمعرات 25 مئی 2017 23:42

اسٹیٹ بینک نےرمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا اعلان کر دیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) رمضان المبارک 1438ھ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائکرو فنانس بینک پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر سوا 2 بجے تک بلاوقفہ کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بلاوقفہ کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام سے کاروباری لین دین کے لئے دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر پونے 2 بجے تک بلاوقفہ ہوں گے جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک بلاوقفہ ہوں گے۔ رمضان المبارک کے بعد یہ اوقاتِ کار اپنے سابقہ معمول پر آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :