پاک بھارت دوطرفہ سیریز ، بی سی سی آئی نے اجازت لینے کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا
دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان بھی آئندہ ہفتے اجلاس میں بات چیت ہو گی ہم نے حکومت سے اجازت طلب کرنے کیلئے انہیں دوبارہ خط لکھ دیا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں، امیتابھ چوہدری
جمعرات 25 مئی 2017 23:42
(جاری ہے)
بی سی سی آئی کے قائم مقام سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہا کہ ہم سیریز کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں لیکن صورتحال ابھی جوں کی توں ہے اور ہمیں پاکستان سیریز کھیلنے کی حکومتی اجازت درکار ہے۔
29 مئی کو دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان میٹنگ ہو گی جس میں بی سی سی آئی کے نمائندے امیتابھ چوہدری شہریار خان یا پی سی بی کے کسی اور نمائندے سے ملاقات کریں گے۔امیتابھ چوہدری نے کہا کہ ہم نے حکومت سے اجازت طلب کرنے کیلئے انہیں دوبارہ خط لکھ دیا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں۔ میرے خیال میں مذاکرات جاری رہنے چاہئیں اور اسی لیے ہم 29 مئی کو دبئی میں ملاقات کر رہے ہیں۔پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بیان دیا ہے کہ اگر 29 مئی کو مذاکرات میں بھارت نے پاکستان کی بات نہ مانی تو یہ معاملہ ٹریبونل میں لے جایا جائے گا۔نجم سیٹھی نے بتایا تھا کہ 29 مئی کو انگلینڈ میں چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے جہاں پاکستان اپنا واضح موقف پیش کرتے ہوئے بھارت سے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا مطالبہ کرے گا یا پھر پاکستان اپنے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے بھارت سے واجبات کا مطالبہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے مطالبات پورے نہ کیے تو پھر پاکستان آئی سی سی کو اس معاملے میں شامل کرے گا اور اگر پھر بھی یہ معاملہ طے نہ پایا گیا تو اس معاملے کو ٹرئبیونل میں لے جایا جائے گا۔۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.