ڈسٹرکٹ ووٹر ایجو کیشن کا آٹھواں اجلاس

مریدکے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہرضلع میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیوں کی تشکیل کا حکم ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام طبقات کی شمو لیت کو یقینی بناتے ہو ئے ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کیا جائے ،مقررین

جمعرات 25 مئی 2017 23:24

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہرضلع میں عوام کے شعور اور آگاہی کے لیے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیوں کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجو کیشن کا آٹھواں اجلاس دفترڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ووٹرا یجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین نے کی۔اجلاس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔

ضلع شیخو پورہ میں بھی ووٹرایجوکیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں اور ووٹرز میں شعور اور آگاہی پیدا کرتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والے ووٹرز میں آگاہی پیدا کرنا تاکہ انتخابی عمل میں ان کی شمولیت بہتر بنا ئی جا سکے ۔ ان خیا لات کا اظہار الیکشن آفیسر اقراء شوکت نے ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑا، ممبر کمیٹی عبدالمنان خان ایڈ و وکیٹ ، رانا لیاقت علی ، حا جی فلک شیر ، قیس گل، آفتاب احمد نمائندہ ناد را کے علاوہ صحافی سید قاسم علی شاہ، سجاد الحسن شیرازی، سعادت علی اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔ماہ رمضان کے بعد خو اتین کو بطور ووٹر کواندراج کروانے کی ضرورت محسو س کرتے ہو ئے باقاعدہ مہم کے آغاز کئے جا نے کا عزم کیا گیا تا کہ پسماندہ طبقات بشمول خو اتین اور تمام اقلیتوںسے رابطہ اور رسائی کی بھر پور کوششیں کرنے کی حکمت عملی بنا ئی جائے ۔ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام طبقات کی شمو لیت کو یقینی بناتے ہو ئے ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کیا جائے ۔