ملک بھر میں ملازمت پیشہ لوگ شدید امتیازی سلوک کا شکار ہیں: واپڈا پیغام یونین

جمعرات 25 مئی 2017 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) حکومت نے ارکان اسمبلی اور ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں تسلسل کیساتھ تین سو گنا سے بھی زائد اضافہ کیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو دس فیصد پر ٹرخایا جاتا ہے جس وجہ سے ملک بھر میں ملازمت پیشہ لوگ شدید امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سراج الدین ثاقب مرکزی صدر پاکستان واپڈا پیغام یونین نے واپڈا ، لیسکو اور این ٹی ڈی سی ورکرز سے گفتگو میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ عناصر اور بڑے عہدوں پر فائز لوگ تمامتر وسائل پر قابض ہیں اور عام لوگوں میں احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ۔ اسلئے انصاف کا تقا ضا ہے کہ محنت کشوں اور پنشنرزکی تنخواہوں ومراعات اور پنشن میں بھی ارکان اسمبلی کی طرز پر تین سو گنا اضافہ کیا جائے ورنہ کروڑوں ملازمین وفاقی بجٹ کو مسترد کردینگے اور الفاظ کے گورکھ دھند ے کے چکمے میں نہیں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

جس کا خمیازہ (ن) لیگی حکمرانوں کو آئندہ الیکشن میں بھی بھگتنا پڑیگا۔ اسی طرح احسان احمد چوہدری سیکرٹری جنرل نے آج اوکاڑہ سرکل کے دورے کے دوران شرکائے اجلاس سے خطاب میں کی کہ معمولی اضافے کو مزدور مسترد کر دینگے۔ اجلاس میں عبدالغفور، عمران، رائو شاکر، اظہر پاشا ودیگر بھی تھے ۔سراج الدین ثاقب کے ساتھ یحییٰ گجر، نواز چغتائی، اجمل چوہدری، چوہدری افضل ، اعجاز ، عبدالقیوم، وحید شاہ مرزا رئوف ، اشفاق شاہ ، میاں طارق، ساجد نواز ، محمد اسلم ، میاں یونس ، علی احسان، شیخ حمید و دیگر بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :