ہائیکورٹ کا حج کوٹہ ختم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست میں وزارت مذہبی امور کو چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم

جمعرات 25 مئی 2017 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ ختم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر وزارت مذہبی امور کو چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ وزارت نے ہمیں دیگر کمپنیوں کی طرح حج کوٹہ جاری کیا تھا مگر وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ آپ کا حج کوٹہ ختم کر دیا گیا ہے جس کی کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی گئی،وزارت کو دوبارہ درخواستیں دیں مگر ان پر کوئی جواب نہیں دیا جا رہا۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق ہمارا کوٹہ بحال کرنے کا حکم دیا جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے وفاقی وزارت مذہبی امور کو درخواستوں پر چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :