رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کاناقص غذا کے خلاف گرینڈ آپریشن

نشاط ہوٹل کو ناقص صفائی ، زائد المعیاد،باسی اشیا ء خوردونوش کی موجودگی پر 1لاکھ جرمانہ رمادہ ہوٹل ملتان کو ناقص صفائی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 1لاکھ جرمانہ میزونیٹ ہوٹل مری کو ناقص اجزاء کے استعمال پر 2لاکھ جرمانہ، حتمی وارننگ نوٹس جاری رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مکمل اصلاحات نہ لانے والے ہوٹل سیل کر دیے جائیں گے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

جمعرات 25 مئی 2017 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ پوائنٹس کی وسیع پیمانے پر چیک کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں نشاط ہوٹل کو ناقص صفائی ، زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی پر 1لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ ہوٹل کے سٹور میںزائد المعیاد بیسن ، کولڈ ڈرنکس، کوکونٹ پائوڈر پایا گیا۔معروف ہوٹل کے کچن میں گوشت اور فروٹ ایک ہی فریج میںسٹور کیا گیا تھا۔

رمادہ ہوٹل ملتان کو ناقص صفائی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 1لاکھ جرمانہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کاروائی کرتے ہوئے میزونیٹ ہوٹل مری کو ناقص اجزاء کے استعمال پر 2لاکھ جرمانہ کرتے ہوئے حتمی وارننگ نوٹس جاری کیا۔ ہوٹل کو سیاحوں کی شکایت پر چیک یا گیا۔

(جاری ہے)

کھانا باسی اور ناقص اجزاء سے تیار کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک سے پہلے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں کی چیکنگ جاری ہے۔ معروف ہوٹلوں میں رمضان میں بوفے سحری اور افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ کھانا کھاتے ہیں۔ اس حوالے سے تمام پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے اور اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مکمل اصلاحات نہ لانے والے ہوٹل سیل کر دیے جائیں گے۔اس ضمن میں یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزچتہ روز ایک 5سٹار ، ایک 4سٹار ہوٹل سیل کیا تھا جبکہ دیگر معروف ہوٹلوں کو بھاری جرمانے کیے گئے تھے۔ علاوہ ازیں عروہ بیوریج کوٹوٹے فرش ، غلط لیبلنگ ، ناقص خام میٹیریل استعمال کرنے، ریکارڈ کی عدم موجودگی،فرش پر پانی کی موجودگی،گندے اور بدبودار ماحول پرسربمہر ، سپائیسی فوڈزکو کچن میں حشرات کی بہتات ،دودھ کو کھلا رکھنے،ملازمین کا دوران کام جیولری کے استعمال اوربرتنوں کی صفائی کے ناقص انتظامات کی بناء پر سیل، کشمیر سوڈا واٹر اور عزیز سوڈا واٹر کو برانڈڈ لیبلز لگانے ، زنگ آلود مشین سے بھرائی اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات کی بناپر سیل جبکہ عظیم انٹرپرائزر کو غیر خوردنی رنگ استعمال کر نے ،گندی مشینوں کے استعمال اور لیبل نہ لگانے پر سر بمہر کر دیا۔