فتح جنگ: ہا ئی ایس اور کار میں تصادم 4خواتین سمیت 10افراد زخمی

جمعرات 25 مئی 2017 23:08

فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) فتح جنگ کھو ڑ روڈ پر ہا ئی ایس اور کار میں تصادم 4خواتین سمیت 10افراد زخمی ،کھوڑ روڈ پر پنڈیگھیب کی طرف سے آنے والی کا رنمبری 699idh ڈرائیو ر کی غفلت اور تیز رفتاری سے دوسری گا ڑی کو اوور ٹیک کرتے ہو ئے فتح جنگ سے پنڈیگھیب جانے والی مسافر ہا ئی ایس نمبری lzr6299کے ساتھ سامنے زور سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں گا ڑیوں میں سوار اکرم ولد محمد اشرف چکوال ،محمد نواز ولد محبوب ساکن کو لیار ،ایو ب خان ولد سلطان محمود ،حاجی نذیر احمد ولد حیات محمد ساکنان پنڈیگھیب،زمان عباس ولد مبارک اورکھوڑ کے رہا ئشی حاجی امیر بخش سمیت چا ر خواتین زخمی ہو گئیں جن میں ما ٰں بیٹی بھی شا مل ہیں حا دثہ کی اطلاح ملتے ہی پو لیس تھا نہ فتح جنگ اور ٹریفک پو لیس کے افسران و اہلکاران موقع پر پہنچ گئے جنہو ں نے مقا می افراد کی مدد سے تمام زخمیو ں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ عنوان :