کراچی، حکومت سندھ کا ایدھی اورنج لائن اور گرین لائن بسوں کے اسٹیشنز کی برانڈنگ کا فیصلہ

جمعرات 25 مئی 2017 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) حکومت سندھ نے ایدھی اورنج لائن اور گرین لائن بسوں کے اسٹیشنز کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مصنوعات کے لیے تشہیر کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی حکومت کے مذکورہ اقدام سے نہ صرف حکومت پر مالی بوجھ کم ہوگا بلکہ کرایہ بھی کم رکھا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ایدھی اورنج لائن اور گرین لائن بسوں کے اسٹیشنز کی برانڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

دونوں بس منصوبوں کے 35اسٹیشنز ہیں۔ہر اسٹیشن ملٹی نیشنل کمپنی کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے دیاجائیگا۔بس اسٹیشنز کی برانڈنگ کی آمدن سے مسافروں کو کرائے میں سبسڈی ملے گی جبکہ صوبائی حکومت پر بوجھ بھی کم ہوگا ۔ایدھی اورنج لائن،گرین لائن بس منصوبہ رواں سال کے دسمبر تک مکمل ہوگا۔