ضلع شیخو پورہ میں ووٹرز کی آگاہی کے لیے ووٹر زایجوکیشن کمیٹی کا قیام

ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام طبقات کی شمو لیت کو یقینی بناتے ہو ئے ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کیا جائے ۔میڈم اقراء شوکت

جمعرات 25 مئی 2017 23:16

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہر ڈسٹرکٹ میں عوام کے شعور اور آگاہی کے لیے ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیوں کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجو کیشن کی آٹھویں میٹنگ دفترڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر میں منعقد ہو ئی جس کی صدارات ڈسٹرکٹ ووٹرا یجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین نے کی اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔

ضلع شیخو پورہ میں بھی ووٹرایجوکیشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد شہریوں اور ووٹرز میں شعور اور آگاہی پیدا کرتے ہوئے معاشرے کے تمام طبقات اور ہر عمر سے تعلق رکھنے والے ووٹرز میں آگاہی پیدا کرنا تاکہ انتخابی عمل میں ان کی شمولیت بہتر بنا ئی جا سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار الیکشن آفیسر اقراء شوکت نے ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پون سنگھ اروڑا، ممبر کمیٹی عبدالمنان خان ایڈ و وکیٹ ، رانا لیاقت علی ، حا جی فلک شیر ، قیس گل، آفتاب احمد نمائندہ ناد را کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔ماہ رمضان کے بعد خو اتین کو بطور ووٹر کو اندراج کروانے کی ضرورت محسو س کرتے ہو ئے باقاعدہ مہم کے آغاز کیے جا نے کا عزم کیا گیا تا کہ پسماندہ طبقات بشمول خو اتین اور تمام اقلیتوںسے رابطہ اور رسائی کی بھر پور کوششیں کرنے کی حکمت عملی بنا ئی جائے ۔ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام طبقات کی شمو لیت کو یقینی بناتے ہو ئے ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :