لاہور ،مسلم لیگ (ن) کا یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ، حمزہ شہباز شریف شرکت کریں گے

جمعرات 25 مئی 2017 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کا یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی زیرصدارت اجلاس میں یوم تکبیر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے یوم تکبیر کو قومی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے الحمرا ہال میں ایک تقریب میں منعقد کی جائے گی جس میں مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما حمزہ شہباز شریف شرکت کریں گے۔

صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا جبکہ نواز شریف نے بیرونی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے جس سے آج ہمارے ملک دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر سکتا ہے اور 28 مئی ہمارے لئے خوشی کا دن ہے۔ (علی)