کرپشن کرنے والے موت اور خوف خدا کو بھول جاتے ہیں‘ہمیں متحد ہو کر ضرب عضب جیسا جذبہ پیدا کرکے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا‘حکومت کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کرے گی۔نیب کرپشن کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کررہا ہے
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کا ملتان میں سیمینار سے خطاب
جمعرات 25 مئی 2017 22:02
(جاری ہے)
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آرٹس کونسل ملتان میں نیب ملتان کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان’’ سرکاری مالیتی اداروں میں کرپشن اور فراڈکی روک تھام ‘‘سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمن ، کمشنر ملتان ڈویثرن بلال احمد بٹ ، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ ، چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محی الدین چشتی ، نیب اور دیگر سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان کو قناعت پسندی کو اختیار کرنا چاہیے اور یہ اللہ تعالیٰ کو بھی پسند ہے جب انسان اپنے وسائل کے مقابلے میں خواہشات کو بڑھا دیتا ہے تو پھر وہ بد عنوانی کی طرف نکل جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسان جب کوئی غلط کام کرتا ہے اگر وہ یہ سوچ لے کہ اللہ تعالیٰ اسے دیکھ رہا ہے تو وہ یقینا گناہ کرنے سے بچ جاتا ہے کرپشن کی بیماری سے بچنے کے لئے سب سے ضروری چیز خوف خدا کا پیدا ہونا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اختیار ات کا ناجائز استعمال قابل گرفت ہے ہمیں اپنے اختیارات کو بھی قانون کے دائرے میں رہ کر استعمال کرنا ہوگا۔گورنر پنجاب نیب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جوحکمرانوں اور افسران کابھی احتساب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ کہنا ہے کہ کسی بھی گناہ گار کو چھوڑا نہ جائے اور کسی بے گناہ کو تنگ نہ کیا جائے۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مختلف پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں بین الاقوامی ریٹس کے مقابلے میں 132ارب روپے کی بچت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام سرکاری افسران کو چاہیے کہ وہ قوم کے پیسے کو ایک امانت سمجھیں اور کسی بھی قسم کی بدعنوانی میں ضائع نہ ہونے دیں اور ایسا کوئی کام نہ کریں جس کی وجہ سے انہیں کل کو پچھتانا پڑے۔ تقریب کے آخر میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عتیق الرحمن نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.