بھارتی حکومت شیوسینا کے غنڈوں کو اسلحہ تقسیم کرکے مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر واکر کشمیر کی جنگ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتی ہے

ْامیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی کا ،امراء اور معززین شہر سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 22:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت شیوسینا کے غنڈوں کو اسلحہ تقسیم کرکے مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کر واکر کشمیر کی جنگ کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانا چاہتی ہے ۔وہ جمعرات کو سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے اراکین،امراء اور معززین شہر سے جماعت اسلامی کے دفتر میں خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کر وارہا ہے جس کی زندہ مثال کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری ہے ۔

اب حکومت پاکستان وزارت خارجہ سے مل بھارت کی مکروہ چالوں کو بے نقاب کرکے دنیا کو ہندوستان کا اصلی چہرہ دیکھائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے دریائوں کا رخ موڑ کر پاکستان کو بنجر بنانا چاہتاہے۔اب پاکستان کی حکومت کا فرض ہے کہ وہ اقوام عالم میںسفارت اور سیاسی مہم چلاکر دنیا کی توجہ کشمیر کے لوگوں پر ہونے والے مظالم پر توجہ مبذول کر وائے۔

اس سے پہلے سیالکوٹ پریس کلب میں صحافیوں اور شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے۔امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف ،او ،آئی، سی کا سربراہ اجلاس بلا کراپوزیشن اور حکومت سے مل کر کشمیری مجاہدین کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے لائیں، تاکہ عالمی سطح پرکشمیریوں کی ،قربانیاںکو دنیا کے سامنے لا کر ہندوستان کو بے نقاب کیا جائے ۔

انہوں نے کہا آج تحریک آزادی کشمیر مظفر وانی کی شہادت کے بعدبام عروج پر ہے تحریک آزادی کشمیر 1990مین شہروں میں پھیلی تھی جبکہ اب تحریک آزادی کشمیر شہروں سے نکل دیہاتوں میں پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے 4نکاتی پروگرام کے خلاف کشمیر کی تمام قیادت جس میں یاسین ملک،میر واعظ اور سید علی گیلانی نے جس طرح استقامت دیکھائی اور بھارت کے خلاف ڈٹ کر عوام کو امید کی نئی کرن دیکھا کر تحریک آزادی کشمیرمیں ایک نیا جذبہ بیدار کر دیا ،ہے۔

انہوں نے کہا آج تھریک آزادی کشمیر نے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعدنئی کروٹ لی ہے ،اب یہ تحریک کشمیر کے چپے،چپے ،گلی،گلی اور قریہ قریہ میں پھیل گئی ہے ۔اور کشمیر لوگ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کے پرچم لہراکر تحریک سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بربریت کی وجہ سے اب تک 15ہزار کشمیری پیلٹ گن سے اپنی بینائی سے محروم کر دیے گئے ہیں ،لیکن آزادی کشمیر کی تحریک میں کمی نہیں آئی۔

عبدالرشیدترابی نے کہا کہ تحریک کے حق میں اب ہندوستان سے بھی رائے عامہ بھارتی حکومت کے خلاف کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حال ہی میں برٹش پارلیمنٹ نے ہندوستان کے کہنے کے باوجود اپنی پارلیمنٹ سے کشمیریوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف متفقہ قرار داد پاس کر وائی ہے ۔انہوں نے کہا یہ موقع ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں پر ہونے والے غیر انسانی سلوک کے حلاف بین اقوامی سطح پر سفارتی مہم چلاکر بھارت کے اصلی چہرے کو بے نقاب کرے۔

اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو ہندوستان کی مکروہ چالوں کے خلاف سرکارری وفودمختلف ممالک روانہ کر نا ہونگے۔انہوں نے آخر میں کینڈا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ کینڈین حکومت نے ہندوستان کے سابق پولیس چیف کو کینڈا میں انٹری نہ دے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔