ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 78لاکھ ڈالر ہوگئے

جمعرات 25 مئی 2017 22:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 78لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 19مئی 2017ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 78لاکھ ڈالر ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان ذخائر میں سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 16ارب21 کروڑ26 لاکھ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے پاس 4 ارب 79کروڑ 52 لاکھ ڈالر ہیں۔

متعلقہ عنوان :