چینی باشندوں کی بازیابی کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقع کا سختی سے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی ہے،پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ

جمعرات 25 مئی 2017 22:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی بازیابی کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے واقع کا سختی نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی ہے۔وہ جمعرات کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پارٹی کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوش علاقے سے غیرملکی افراد کا اغواء حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش ہے وزیراعلیٰ نے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کی ہے،کسی بھی صورت امن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری امن وامان کی معاملے میں کافی سنجیدہ ہیں اور موجودہ حکومت کی اولین ترجیح امن وامان ہے۔ چینی باشندوں کی بازیابی کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائی گی۔ اغوا میں ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کو حکومت بے نقاب کرکے کڑی سزا دے گی تاکہ آئندہ امن وامان کے معاملے میں کوئی رخنہ نہ ڈال سکے۔ چینی افراد کے اغوا کے بعد سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :