تفتان ، لیویز فورس کی کارروائی 4 غیر ملکی مغوی بازیاب ،2 اغوا کار گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 25 مئی 2017 22:29

تفتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) لیویز فورس تفتان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئی4 غیر ملکی مغوی بازیاب کرا کر 2 اغوا کار گرفتار کر کے ان سے ایک عدد شاٹ گن اور 2 عدد ٹیوٹا پک اپ گاڑی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان میر ظفر کبدانی کی سربراہی میں رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی، نائب رسالدار الہی بخش نوتیزئی ،لیویز اہکاروں کے ساتھ خفیہ اطلاع ملنے تفتان کلی اسٹیشن میں خالقداد بڑیچ کے گھر سے 4 غیر ملکی مغوی امین اللہ ، فلک ناز ،گل محمد ،درویش بازیاب کر لیا اور اغوا کار عبدالصمد کو شاٹ گن ، 2 عدد ٹیوٹا پک اپ گاڑی سمیت اپنی تحویل میں لے لیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر تفتان میر ظفر کبدانی ہوئے کہا کہ یہ لیویز فورس کی ایک کامیاب آپریشن تھا تفتیش کے دوران اغوا کاروں سے اہم انکشافات ہوئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :