پشتون دہشت گرد نہیں ،محب الوطن،امن کے پیروکار اور مملکت خداداد کے محافظ ہے ،فوج اور سیکورٹی فورسزکو سرحدوں اورعوام کو معاشرے کے اندر ملک دشمن قوتوں کے خلاف لڑناہوگا ، کچلاک پرامن علاقہ ایشاء کی گیٹ واے اور سی پیک مغربی روٹ کی گزرگاہ ہے

ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ کا کچلاک گرینڈ امن جرگہ سے خطاب

جمعرات 25 مئی 2017 22:29

کچلاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتون دہشت گرد نہیں بلکہ محب الوطن،امن کے پیروکار اور مملکت خدائیداد کے محافظ ہے ،فوج اور سیکورٹی فورسز سرحدات پر اورعوام کو معاشرے کے اندر ملک دشمن قوتوں کے خلاف لڑناہوگا ،بلوچستان میں امن کی بحالی ،دہشت گردی کی روک تھام میں ایف سی ،پولیس اور دیگر فورسز کی قربانیاں لازوال ہے ،وہ جمعرات کو انوارالحق کاکڑ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان ،کمانڈنٹ غزہ بند سکائوٹس کرنل توصیف شہزاد ،کمانڈنٹ کرنل اشتیاق ،یوسف خان کاکڑ ،ملک یاسین خان کاکڑ،ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم خان بازئی ،ملک عبدالرشید کاکڑ، یحیٰ خان ناصر ودیگر کے ہمراہ ایف سی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ’’کچلاک گرینڈ امن جرگہ ‘‘سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ کچلاک پرامن علاقہ ایشاء کی گیٹ واے اور سی پیک مغربی روٹ کی گزرگاہ ہے ،کسی کو بھی علاقے کی امن تباہ کرنے ،ترقی کا راستہ روکنے اور ہمارے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے بلکہ اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے سیکورٹی فورسز ،پولیس اور دیگر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف لڑیںگے ،مقررین نے کہاکہ ملک کے اندر انارکی پھیلانے ،بم دھماکے ،دہشت گردانہ کارروائیاں سرحد پار سے نہیں بلکہ ملک دشمن عناصر کے آلہ کار کرتے ہیں جو دولت کی ہوس ،تخریب کار ذہنیت کے مالک ،انتہاپسند سوچ اور مذہبی رجعت پسندی کے حامل عناصر کے ذریعے اس طرح کے واقعات کرائے جاتے ہیں ،ملک میں حاکم اورمحکوم کی نہیں بلکہ احساس ذمہ داری کی ادائیگی سے ترقی کرتی ہے ،مقررین نے کہاکہ پشتون غیور عوام کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے لیکن آج بھی سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹوں پر مختلف حیلے بہانوں سے پشتونوں کی تذلیل کی جاتی ہے ،غیر ملکیوں کے نام پر لاکھوں مقامی افراد کے قومی شناختی کارڈز بلاک ہے ،کچلاک صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کا حصہ ہونے کے باوجود حکومت اور انتظامی اداروں کی جانب سے نظرانداز کیاگیاہے ،کمشنر کوئٹہ ،ڈی سی کوئٹہ سمیت کسی نے بھی علاقے کادورہ کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کیا غیر قانونی اسلحہ کے نام پر باعزت اور معزز گھرانوں کے لوگوں کی تذلیل کی جاتی ہے ،مقررین نے کہاکہ ساڑھے 4لاکھ آبادی کو آج بھی صرف یونین کونسل میں یکجا کیاگیاہے مقررین نے کہاکہ زمین اور ملک کی حفاظت کیلئے غیور عوام فوج ،ایف سی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہے ،جرگے میں سیاسی ،قبائلی اور علاقائی معتبرین سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔