عوام کو ان کی دہلیز پربجلی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے،ضلع واشک کی تمام تحصیلوں اور یونین کونسل کی سطح پر شہری ودیہی علاقواں میں بجلی کے منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے

صوبائی وزیر کھیل وثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی

جمعرات 25 مئی 2017 22:29

بسیمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) صوبائی وزیر کھیل وثقافت میر مجیب الرحمن محمد حسنی نے کہا ہے کہ بسیمہ کے لوگوں کو ان کی دہلیز پربجلی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے، اس سلسلے میں ضلع واشک کی تمام تحصیلوں اور یونین کونسل کی سطح پر شہری اور دیہی علاقواں میں بجلی کے منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

وہ جمعرات کو کیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین میر عبدالخالق بلوچ کی موجودگی میں بسیمہ گرڈ اسٹیشن میں کرہ گئی فیڈر کے بجلی کے منصوبے کے افتتاح کے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر میر مجیب الرحمن محمدحسنی اور میر عبدالخالق بلوچ نے نئے منصوبے کے فیڈرکا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ اس منصوبے پر دو کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور اس منصوبے سے کئی دیہاتوں میں بجلی کی سہولت فراہم ہو گی۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے جو وعدہ الیکشن کے دوران کیا تھا الحمداللہ وہ وعدے پورے ہورہے ہیں۔ دیگر شعبوں کی طرح بجلی جیسے شعبے پر خصوی توجہ دی جارہی ہے۔ اس وقت بسیمہ کے اکثریتی دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعووں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیںا ور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :