اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی‘ سیکٹر ایف سیون تھری سے 51 بوتلیں شراب اور 257 ڈبے بیئر برآمد‘ چار ملزمان گرفتار

جمعرات 25 مئی 2017 22:34

اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی‘ سیکٹر ایف سیون تھری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کے دوران سیکٹر ایف سیون تھری سے 51 بوتلیں شراب اور 257 ڈبے بیئر برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر پولیس ٹیم سیکٹر ایف سیون موجود تھی کہ انہیں اطلاع ملی کہ کچھ ملزمان گاڑی نمبر GBB-472 میں شراب فروخت کر تے ہیں اور اس وقت ان کی گاڑی میں شرا ب مو جو د ہے۔

اس اطلا ع پر پولیس ٹیم نے سیکٹر ایف سیو ن تھری سے گا ڑ ی متذکرہ با لا کو مشکو ک جان کر روکا جس میں دو اشخا ص محمد فرید اور عبد القیو م موجود تھے گا ڑ ی کی تلا شی لینے پر 13بو تلیں مختلف اقسام کی شراب بر آمد ہو ئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لا ئی ۔

(جاری ہے)

دوران دریا فت انہو ں نے بتلا یا کہ مکان نمبر 24 گلی نمبر 8 میں سیکٹر ایف سیو ن تھری میں اور شراب بھی مو جو د ہے جس پر پولیس ٹیم نے کا رروائی کر تے ہوئے دو ملزمان اختر بلو چ اور عمران کو گرفتار کر کے 38بو تلیں شراب اور 257 ڈبے بیئر کے برآمد کر کے مقدما ت درج کر لیے ، مزید تفتیش جا ری ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد اور نقدانعامات دینے کا ا علان کیا ہے۔