Live Updates

سپریم کورٹ نے بنی گالہ اراضی اور آف شور کمپنی سے متعلق عمران خان کے وکیل سے 14 سوالوں کے جوابات مانگ لئے

جمعرات 25 مئی 2017 22:40

سپریم کورٹ نے بنی گالہ اراضی اور آف شور کمپنی سے متعلق عمران خان کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بنی گالہ اراضی اور آف شور کمپنی سے متعلق عمران خان کے وکیل سے 14 سوالوں کے جوابات مانگ لئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دور ان پہلا سوال پوچھا گیا کہ بنی گالہ اراضی پہلے لی گئی، لندن سے رقم بعد میں آئی، زمین کی ادائیگی پہلے کیسے ہوئی دوسرا سوال کیا گیا کہ ثابت کیسے ہو گا کہ راشد کے اکاؤنٹ میں پیسے کب اور کہاں سے آئی تیسرے سوال میں کہاگیاکہ سو راشد خان نے جائیداد کے لئے خود سے رقم نہیں دی تو ادائیگی کے لئے پیسہ کہاں سے آیا چوتھے سوال میں پوچھاگیا کہ راشد خان کے اکاؤنٹ میں آنے والی رقم میں دو جگہ جمائمہ کا نام ہے، باقی رقم کس نے بھیجی پانچویں سوال میں کہاگیا کہ طلاق کے بعد 95 کنال بنی گالہ اراضی کا جمائمہ کے نام انتقال کیسے ہوا کاغذات میں زوجہ عمران خان لکھا گیا ایسا کیوں ہوا چھٹے سوال میں پوچھاگیا کہ چیک سرٹیفکیٹ کے مطابق جمائمہ کو قرض کی واپسی نیازی سروسز کمپنی نے کی تو یہ کمپنی بے معنی کیسے ہوئی سپریم کورٹ نے ساتویں سوال میں پوچھاکہ جمائمہ نے لندن سے پہلی رقم جولائی 2002ء میں بھیجی، اس وقت تک 135 کنال زمین کیسے خریدی جا چکی تھی آٹھویں سوال میں پوچھاگیا کہ جمائمہ نے جو اضافی رقم لندن سے بھیجی اس کی ادائیگی راشد خان نے عمران خان کو کیسے کی 9ویں سوال میں پوچھاگیا کہ جمائمہ کی طرف سے بھیجی گئی رقم میں مطابقت نہ ہوئی تو اسے عدالت کیا سمجھی 10ویں سوال میں کہاگیا کہ آف شور کمپنی کیسے اور کیوں بنائی جاتی ہی11ویں سوال میں کہاگیا کہ 9 پاؤنڈ مالیت کی کمپنی ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈز مالیت کا اثاثہ کیسے رکھتی تھی 12ویں سوال میں کہاگیاکہ کیا پاکستانی قوانین کے مطابق نیازی سروسز ظاہر کرنا ضروری تھی 13ویں سوال میں کہاگیاکہ 2002ء میں بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنا ضروری تھے یا نہیں اگر تھے تو کاغذات نامزدگی میں غیرملکی اثاثے کیوں ظاہر نہ کئے گئی14واں سوال کیا گیاکہ لندن فلیٹ اپریل 2003ء میں فروخت ہوا، اس کا کرایہ 2004ء تک کیسے وصول کیا گیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ نعیم بخاری صاحب! یقین ہے کہ آپ ہمارے سوالات سمجھ گئے ہوں گے، منگل تک جواب دے دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات