پی آئی اے طیاروں سے منشیات اسمگلنگ کیس میں مذید گرفتاریوں کا امکان

جمعرات 25 مئی 2017 22:46

پی آئی اے طیاروں سے منشیات اسمگلنگ کیس میں مذید گرفتاریوں کا امکان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2017ء) قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کے طیاروں سے منشیات اسمگلنگ کیس میں مذید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے طیاروں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ گروہ کے افراد کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر شہری ہوابازی سردار مہتاب عباسی پی آئی اے کو بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تمام تر دعوئوں کے باوجود مشیر شہری ہوابازی کے عہدہ سنبھالتے ہی منشیات کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں گرفتار بعض افراد کو سردار مہتاب عباسی کی سفارش پر تعینات کیا گیا۔پی آئی اے ، اے ایس ایف اور دیگر محکموں میں اہلکار مشیر شہر ی ہوابازی کی سفارش پر تعینات ہوئے ۔ مہتاب عباسی کو شہری ہوابازی صنعت سے متعلق فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :