اصل ہیرو شہبازشریف ہیں،وزیراعظم نوازشریف

’’پنجاب سپیڈ ‘‘دراصل مسلم لیگ(ن) کی سپیڈ،شہبازشریف کے اشعار چینی کمپنیوں کے اعلی حکام کی جانب سے وزیراعلی شہبازشریف کی انتھک محنت کی تعریف

جمعرات 25 مئی 2017 22:48

اصل ہیرو شہبازشریف ہیں،وزیراعظم نوازشریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اس منصوبے اور تیز رفتار ترقی کے اصل ہیرو ہیں اور جس رفتار سے شہباز شریف نے منصوبوں کو مکمل کیا ہے، وہ ’’پنجاب سپیڈ‘‘دراصل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ’’سپیڈ‘‘ ہے - تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ وزیر اعلی شہبازشریف کو جاتا ہے ، جنہوںنے دن رات محنت کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایاہی-1320میگا واٹ کے اس منصوبے کو 22ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا گیاہے اور اس کا کریڈ ٹ وزیراعلی شہبازشریف کی انتھک محنت کو جاتا ہی-وزیراعلی شہبازشریف نے اپنی تقریر کے دوران پہلے یہ شعر پڑھا:-

متعلقہ عنوان :