ضلع لیہ میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر 11ریسکیو پوائنٹس اور 20فلڈ ریلیف کیمپس لگائے جائیں گے‘ نعیم اللہ بھٹی

جمعرات 25 مئی 2017 22:49

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) ضلع لیہ میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر 11ریسکیو پوائنٹس اور 20فلڈ ریلیف کیمپس لگائے جائیں گے۔ریسکیو پوائنٹس سے عوام کے انخلاء کے لیے سرکاری کشتیوں کے ساتھ پرائیویٹ کشتیوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعیم اللہ بھٹی نے فلڈ انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیار ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر تسلیم اختر،ڈی ڈی ایچ آر ایم حافظ محمد سلمان ،ڈ ی ایس پی لیگل طاہر مقصود،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق،ڈی ڈی او زراعت غلا م رسول ،ڈی ڈی کالجز ڈاکٹر خادم حسین اور دیگر متعلقہ افسران موجو دتھے۔اے ڈی سی آر نے کہا کہ تحصیل کروڑ میں7، جبکہ لیہ میں 13فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہوں گے جبکہ سیلاب سے متاثر ہ ہونے والے 102ممکنہ مواضعات کا سروئے جن میں گھر وں ،فصلوں ،مویشی ،سرکاری بلڈنگز،بجلی کی تنصیبات،روڈز و پلوں کا سٹکچر شامل ہے کا ڈیٹا جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گاتاکہ ریسکیو ،ریلیف و بحالی انتظاما ت کو حتمی شکل دی جائے سکے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور تعاون کومضبوط اور فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں کو خوش اسلوبی سے مکمل کیا جاسکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی سی آفس میں مرکزی فلڈ کنٹرول روم قائم کیا جائے گااور تما م ریلیف کیمپوں میں تعینات افسران و اہلکاران کاڈیوٹی روسٹر مرتب کیا جارہا ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فلڈ ایر یا میں 11واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے اور فلڈ سیز ن سے قبل 2لاکھ سے زائد چھوٹے بڑئے مویشیوں کی ویکسی نیشن کا عمل بھی مکمل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :