پاکستانی ٹیم بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،مصباح الحق

جمعرات 25 مئی 2017 22:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چار جون کو ہونے والے اہم میچ میں بھارت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی یونیورسٹی میں شام کو ہونے والی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاک بھارت میچز دبائو سے بھرپور ہوتے ہیں اور جو ٹیم اپنے اعصاب پر قابو پالیتی ہے اس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی میں نوجوان کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے ۔انہوں نے کہاکہ سپورٹس میں تعلیم کی بہت اہمیت ہوتی ہے لیکن بعض چیزیں ہم کتابوں سے نہیں سیکھ سکتے ۔کرکٹ میں پڑھے لکھے کھلاڑیوں کا آنا بہت ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :