کراچی، حافظ نعیم الرحمن نے شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں فوری طور پر مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کا اُمورجماعت اسلامی کراچی کی جانب سے فراہم کی جانے والی رپورٹ پرگہری تشویش کا اظہار

جمعرات 25 مئی 2017 22:56

کراچی، حافظ نعیم الرحمن نے شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء میں فوری طور پر مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔شعبہ تعلیمی اُمورجماعت اسلامی کراچی کی جانب سے فراہم کی جانے والی رپورٹ پر انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز عمل سے حکومت کی اہم معاملات میں بھی انتہا ئی سے زیادہ غیر سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

جب وائس چانسلر کی تقرر ی کے لیے درخواستیں مارچ میں لے لی گئیں تھیں اور اس سلسلے میں کمیٹی کا تقرر بھی کر دیا گیا تھا تو اتنے اہم ادارے کو عارضی تقرری کے ذریعے چلانا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ عدالتوں کی جانب سے عارضی تقرریوں کی مدت کے لیے واضح احکامات بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی قانون کی تعلیم سے متعلق سندھ کی واحد یونیورسٹی کے ساتھ صوبائی حکومت کے اس طرز عمل کو مکمل طور پر مسترد کر تی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی کم از کم اپنی پارٹی کے بانی کے نام کی لاج رکھتے ہوئے اس تعلیمی ادارے پر بھر پور توجہ دے اور مکمل میرٹ ، شفافیت اور عدالتوں کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق وائس چانسلر کی تقرری فوری طور پر عمل میں لائے۔

انہوںنے گورنر سندھ محمد زبیر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنابھر پور کردار ادا کریں#

متعلقہ عنوان :