پشاور، لادین طاقتوں کو جواب دینے اور اپنے اسلامی ایجنڈے کا نفاذ قت کی اہم ضرورت ہے،سراج الحق

خواتین کے حقوق اور اس حوالے سے محروم طبقات کی نمائندگی جماعت اسلامی کی ایجنڈے میں شامل ہے،مرکزی امیرجماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 مئی 2017 22:56

پشاور، لادین طاقتوں کو جواب دینے اور اپنے اسلامی ایجنڈے کا نفاذ قت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاہے کہ لادین طاقتوں کو جواب دینے اور اپنے اسلامی ایجنڈے کے نفاذ کے لئے دینی جماعتوں کااتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور جماعت اسلامی نے اس حوالے سے تمام تراختیارات مولانافضل الرحمن کو سونپ دئیے ہیں اب بال ان کے کوٹ میں ہے وہ جب چاہیں جماعت اسلامی ہر قسم تعاون کیلئے تیار ہے۔

پشاورمیں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہاکہ مغربی اقوام اپنے ایجنڈے کی تشکیل کے لئے جزوقتی اور کل وقتی پالیسیاں بنارہے ہیں اوران پالیسیوں کے تحت ان کے دوست دشمن ہوجاتے ہیں اور دشمنی دوستی میں تبدیل ہوجاتی ہے یہ سب کچھ وہ اپنے مفادات کیلئے کرتے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے ترقی پذیر ممالک میں اپنی مہریں رکھے ہوئے ہوتے ہیں جن کی ڈوریں ہلاکروہ اپنی مقاصدکی تکمیل کویقینی بناتے ہیں اور پاکستان میں ہردرازسے یہی کچھ ہورہاہے ایسے میں دینی جماعتوں کا اتحادوقت کی سب سے اہم ضرورت ہے تاکہ ان ملک اورقوم دشمن عناصر کو اپنے ایجنڈے کی تکمیل سے روک سکیں اقتدارکیلئے جماعت اسلامی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے غیرجمہوری رویہ کسی بھی طور پر قبول نہیں۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کوانکے اجتماع میں تمام تراختیارات دئیے گئے تھے بال ان کے کوٹ میں ہے جب چاہیں جماعت اسلامی دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے تیار ہے انہوں نے کہاکہ2018کے انتخابات کیلئے جماعت اسلامی کی حکمت عملی تیاری کے مراحل میں ہے جہاں حتمی نتائج پرپہنچیں وہاں جماعت اسلامی نے اپنے امیدوارکااعلان بھی کیاہے خوشحال پاکستان اوراسلامی پاکستان جماعت اسلامی کاخواب ہے اوریہی2018ء کے لئے انکاسیاسی نعرہ بھی ہے۔

خواتین کے حقوق اور اس حوالے سے محروم طبقات کی نمائندگی جماعت اسلامی کی ایجنڈے میں شامل ہے سراج الحق نے واضح کیاکہ اگرالیکشن کمیشن اصلاحات نہیں لاتی تو 2018کے انتخابات صرف ایک بہت بڑی مشق ثابت ہوگی ملک کی خوشحالی کی امیدیں اس سے وابستہ کرنا غلط ہوگا۔جماعت اسلامی یہ واضح کرتی ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی انتخابی عمل میں بائیکاٹ کااعلان نہیں کریگی لیکن موجودہ انتخابی عمل جہاں پیسے کی ریل پیل کے ذریعے انتخابی نتائج کو تبدیل کیاجاتاہے اس عمل کے خلاف ہے اورہرصورت میں انتخابی اصلاحالات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں جس کے مکمل ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کا آل پارٹیزکانفرنس منعقدکیاجائیگا۔