کینیامیں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین پولیس اہلکار ہلاک

صومالی سرحد کے قریب رونما ہونے والے اس واقعے میں 14افرادزخمی،الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی

جمعہ 26 مئی 2017 12:12

کینیامیں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین پولیس اہلکار ہلاک
نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) کینیا میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میںتین پولیس اہلکار مارے گئے ۔ادھراس افریقی ملک میں ہونے والے ان دھماکوں کی ذمہ داری ہمسایہ ملک صومالیہ کے فعال مسلمان شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کرلی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایک بیان میں مقامی پولیس نے بتایاکہ صومالی سرحد کے قریب رونما ہونے والے اس واقعے میں تین پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ2 دنوں کے دوران ایسے ہی پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔اس افریقی ملک میں ہونے والے ان دھماکوں کی ذمہ داری ہمسایہ ملک صومالیہ کے فعال مسلمان شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوان :