چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ ہونے سے دبائوبھارت پر ہو گا ،ْ مصباح الحق

ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھا کھیلنا اور بھارت کو ہرانا اصل ہدف ہو گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 12:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ فیورٹ ہونے کے سبب چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پریشر بھارت پر ہو گا جبکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھا کھیلنا اور بھارت کو ہرانا اصل ہدف ہو گا۔

(جاری ہے)

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وہ تمام باتیں جو ایک اچھے انسان اور لیڈر میں ہونی چاہئیں وہ اسپورٹس ہمیں سکھاتا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر تبصرہ کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہاکہ ٹیموں کی رینکنگ سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ اسی کے حق میں ہوتا ہے جو اچھا کھیلتا ہے اور پریشر کو ہینڈل کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :