امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ کے خفیہ زیر زمین راستے

اسمگلر غیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے ہر قسم کا حربہ اورخفیہ راستہ آزما رہے ہیں،امریکی حکام

جمعہ 26 مئی 2017 12:56

امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ کے خفیہ زیر زمین راستے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) منشیات کے اسمگلر امریکہ کی انتہائی نفع بخش منڈی تک پہنچنے کے لیے ہر قسم کا حربہ اور خفیہ راستہ آزما رہے ہیں تاکہ غیر قانونی اشیا اسمگل کی جا سکیں۔ اِن میں سے ایک حربہ زیر زمین سرنگ کا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ میکسیکو سرحد پر، بھنگ اور چرس کی ناجائز نقل و حمل کے لیے آزمایا ہوا طریقہ سرنگوں کے راستے ہیں۔

یہ وزنی نشہ آور شے ہے جس کی بو ہی اتنی شدید ہوتی ہے کہ تربیت یافتہ کتے دور سے سونگھ لیتے ہیں اور سکیورٹی کا عملہ اسے گزرنے نہیں دیتا، جو سرحدی چوکیوں اور ہوائی اڈوں پر تعینات ہوتے ہیں۔ 1990سے اب تک 220 سے زائد سرنگوں کا انکشاف ہو چکا ہے، جن میں سے 60 کا کھوج امریکی سرحدی گشت کے سان ڈیاگو کے دفتر نے لگایا ہے۔

(جاری ہے)

منشیات کے اسمگلروں کے لیے سرنگوں کے راستے میں دلچسپی کی وضاحت کرتے ہوئے، ادارے کے ترجمان ہوزے ہرنانڈز نے بتایا کہ یہ صنعتی علاقہ ہے۔

یہاں متعدد گودام ہیں اور ٹرک گزرتے رہتے ہیں۔ چاہے دن کے دو بج رہے ہوں یا رات کے، یہ منظر عام ہے۔ اس لیے (اسمگلر) کرتے یہ ہیں کہ جہاں اٴْنھیں پہچانے جانے کا ڈر ہوتا ہے، وہاں وہ پہلے ہی سے چھپنے کی راہ ڈھونڈ لیتے ہیں۔امریکی سرحد پر ٹرکوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، جب کہ میکسیکو کی طرف گنجان آباد شہری تعمیرات ہیں، جس کے نتیجے میں خفیہ سرنگوں کی تعمیر کا بروقت کھوج لگانا مشکل تر معاملہ ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :