بجٹ سے آزاد کشمیر کی تقدیر بدل دینگے ‘تعمیروترقی کے فنڈز ہڑپ کرنے والے انجام کو پہنچ چکے ہیں ‘(ن)لیگی حکومت تعلیمی شعبہ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ‘آزاد کشمیر کو تعلیمی میدان میں یورپ کے مقابلے میں کھڑا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ‘آزاد کشمیر کے تمام سکول جو زلزلہ میں تباہ ہو چکے ہیں ‘ترجحی بنیادوں پر تعمیر کرکے نونہال قوم کو خوبصورت بلڈنگ فراہم کریں گے

وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مشتاق منہاس کاشیفلڈ کالج باغ کی سالانہ تقریب سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 14:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ جون میں آنے والے بجٹ سے آزاد کشمیر کی تقدیر بدل دیں گے تعمیروترقی کے فنڈز ہڑپ کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت تعلیمی شعبہ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور آزاد کشمیر کو تعلیم کے میدان میں یورپ کے مقابلے میں کھڑا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے آزاد کشمیر کے تمام سکول جو زلزلہ میں تباہ ہو چکے ہیں ان کو ترجحی بنیادوں پر تعمیر کرکے نونہال قوم کو خوبصورت بلڈنگ فراہم کریں گے ‘آزاد کشمیر کے بچے اور بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں آزاد کشمیر کے بچے دنیا کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں شیفلڈ کالج ایک خواب تھا جو پورا کردیا یہ ادارہ خلق خدا کے بچوں کی تعلیم وتربیت کر رہا ہے شیفلڈ کالج سے فارغ ہونے والے بچے اور بچیاں نہ صرف آزاد کشمیر پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے شیفلڈ کالج کا قیام باغ کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے پرنسپل عاصم برطانیہ سے آکر یہاں کے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ان کی جدوجہد اور باغ کے عوام سے دوستی قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ میں میدان صحافت سے میدان سیاست میں لوگوں کی خدمت کا جذبہ لیکر آیا ہوں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ اچھے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی حکومت کا سہارا بنے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیفلڈ کالج باغ میں سالانہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدار پروفیسر خالد محمود نے کی جبکہ تقریب سے پرنسپل شیفلڈ کالج عبدالحسن عاصم،سابق امیدوار اسمبلی سردار طاہر اقبال ،برطانیہ کے معروف سماجی رہنما نذیر حسین،پرنسپل شعیب خان،وائس پرنسپل سمیہ،احسان حنیف،محمد حامد،اسامہ،فرحان،سیروش،سندس صدیق،انائل فاضل،علی اجمل بخاری،کلیم اللہ،میرہ اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں بچوں اور بچیوں نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے جن کو حاضرین نے بے حد پسند کیا اور خوب داد دیرراجہ مشتاق منہاس نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یورپ اور ترقی یافتہ ملکوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بچوں کو جدید اور سائنسی تعلیم دینا ہوگی تب ہم یورپ کا مقابلہ کر سکتے ہیں شیفلڈ کالج ان تمام تقاضوں کو دیکھتے ہوئے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دے رہا ہے ہم اس کالج کے پرنسپل اور سٹاف کو شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر پرنسپل ادارہ عبدالحسین عاصم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2005کے قیامت خیز زلزلہ نے برطانیہ میں مقیم لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا زلزلہ نے مجھے وہ درد دیا کہ مجبور ہوا کہ میں باغ جائوں اور وہاں جا کر اپنی خدمات سرانجام دے سکوں میں باغ آیا اور یہاں گرلز کالج تعمیرکرنا چاہتا تھا لیکن اس کے ساتھ میں نے محسوس کیا کہ باغ میں ایک اچھا تعلیمی ادارہ تعمیر کر کے دوں جس میں بچے دنیا کی جدید تعلیم حاصل کر سکیں اور آج وہ انشاء اللہ آج اس ادارے میں دی جا رہی ہے میں تعلیم کے میدان میں تبدیلی لانا چاہتا ہوں اور باغ کے اندر تعلیم میں انقلاب لائوں گا باغ کے عوام میرا ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :