پی ایس ایل کے اگلے سال ہونے والے ایڈیشن میں چھٹی فرنچائیز ٹیم کو شامل کرنے کیلئے پی سی بی کی کارروائی جاری

جمعہ 26 مئی 2017 14:25

پی ایس ایل کے اگلے سال ہونے والے ایڈیشن میں چھٹی فرنچائیز ٹیم کو شامل ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) پی ایس ایل کے اگلے سال ہونے والے ایڈیشن میں چھٹی فرنچائیز ٹیم کو شامل کرنے کے لئے پی سی بی کی کارروائی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

چھٹی فرنچائیز ٹیم کو خریدنے کے لئے نیلامی کے ڈاکومنٹس حاصل کرنے والی پارٹیز کے سوالوں کے جواب میں پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ جس پارٹی کو ابھی تک پی ایس ایل کی ٹیم کی بولی کے لئے متعلقہ کاغذات نہیں ملے یا اسے کوئی معلومات چاہئے تو پی سی بی کے ساتھ را بطہ کرے۔