امریکہ پاکستان کو دشمن اور بھارت و اسرائیل کو دوست سمجھتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

ریاض کانفرنس میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر نہ ہو نا ہمارے حکمرانوں کی ناکامی نواز شریف بطور وزیر خارجہ بھی بری طرح ناکام ہوا،چیئرمین․سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا کی میڈ یا سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 14:34

امریکہ پاکستان کو دشمن اور بھارت و اسرائیل کو دوست سمجھتا ہے، صاحبزادہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) چیئرمین․سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو دشمن اور بھارت و اسرائیل کو دوست سمجھتا ہے ریاض کانفرنس میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر نہ ہو نا ہمارے حکمرانوں کی ناکامی ہے نواز شریف بطور وزیر خارجہ بھی بری طرح ناکام ہوا حکمران جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر دمڑی اور چمڑی بچانا چاہتے ہیں وہ گز شتہ روزز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ عوام دوست نہیں ہو سکتا بجٹ میں نچلے طبقے کو ریلیف ملتا نظر نہیں آتا ریاض کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ہاتھ ہوا ہے حکمرانوں کی نااہلی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بنا دیا ہے پاکستان کو نظر انداز کرکے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی ریاست کے اثاثے کم اور وزیر اعظم کے اثاثے بڑھتے جارہے ہیں ۔