امریکی سینٹ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دیدی

سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی نے مجوزہ بِل پر رائے دہی کے دوران، حق میں 18 جب کہ مخالفت میں تین ووٹ دیے

جمعہ 26 مئی 2017 15:38

امریکی سینٹ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دیدی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) امریکی سینٹ نے ایران کے متنازع بیلسٹک میزائل پروگرام، خطے میں مداخلت، عدم استحکام، انسانی حقوق کی پامالیوں اور دہشت گردی کی حمایت پر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی دہشت گردی کی حمایت اور ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے معاملے پر سینیٹ کے ایک پینل نے اکثریت رائے سے ایران کے خلاف نئی امریکی تعزیرات کی منظوری دی ہے۔

ایران کے ساتھ تاریخی جوہری سمجھوتے کے نفاذ کے بعد یہ پہلا اقدام ہوگا، جس کا مقصد ایران کو سزا دینا ہے۔ گزشتہ روز کو سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی نے مجوزہ بِل پر رائے دہی کے دوران، اس کے حق میں 18 جب کہ مخالفت میں تین ووٹ دیے، جس سے ہی چند روز قبل صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور سنی عرب ملکوں کے ساتھ یکساں مقصد کے حصول کا عہد کیا، تاکہ خطے میں ایران کے اثر و رسوخ کا تدارک کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 14 اپریل کو امریکی سینٹ میں ایک نیا بل پیش کیا گیا تھا جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی بنا پر اس کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام افراد اور اداروں پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔کمیٹی کے سربراہ، ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر، باب کورکر نے کہا کہ (کمیٹی نی) اکثریتی رائے سے بِل کی منظوری دی، اور میں سمجھتا ہوں کہ اسے سینیٹ کے ایوان سے بھی اکثریت سے منظوری حاصل ہو جائے گی۔

کورکر نے مزید کہا کہ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد یہ کیا ہوا، تو اس کا تعلق مشرق وسطی کی حکمت عملی کے رابطے کی ابتدا سے ہے، تاکہ خطے میں ایران کی جارحیت کو روکا جاسکے۔ اس اقدام کا مقصد ایران کی شرارتی عزائم پر مبنی جارحیت کا انسداد کرنا ہے، جن میں ایران ملوث رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :