چین کا جنوبی بحیرہ میں امریکی جنگی جہاز کے داخلے پر امریکہ سے شدید احتجاج

امریکہ کی اس حرکت سے سمندری اور فضائی حادثہ ہو سکتا ہے، چینی جنگی جہاز نے امریکی جہاز کی شناخت کی توثیق کرکے اسے انتباہ کیا اور علاقے سے نکال دیا، امریکی جنگی جہاز کے جنوبی بحیرہ چین میں داخلے پر چینی وزارت دفاع کا رد عمل

جمعہ 26 مئی 2017 15:38

چین کا جنوبی بحیرہ میں امریکی جنگی جہاز کے داخلے پر  امریکہ سے شدید ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) چین نے جنوبی بحیرہ چین امریکی جنگی جہاز کے داخلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چینی جنگی جہاز نے امریکی جہاز کی شناخت کی توثیق کرکے اس کو انتباہ کیا اور علاقے سے نکال دیا، امریکہ کی اس حرکت سے سمندری اور فضائی حادثہ ہونے کا امکان ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی جنگی جہاز کے چین کے جنوبی بحیرہ چین میں داخلے پر چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گو چھیانگ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی جنگی جہاز نے امریکی جنگی جہاز کی شناخت کی توثیق کرکے ان کو انتباہ کیا اور علاقے سے نکال دیا۔

چینی فوج نے امریکہ کی طرف سے اس حرکت کی سخت مزمت کی اور احتجاج کیا۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکی جنگی جہاز کو انتباہ کیا اور اس کو نکال باہر کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین کے نان شا جزائر اور اس کے آس پاس سمندری علاقے چین کی ملکیت ہیں ۔ امریکہ کی طرف سے اس حرکت سے سمندری اور فضائی حادثہ ہونے کا امکان ہے۔ چینی فوج نے اس کی سخت مخالفت کی اور امریکہ کے خلاف احتجاج کیا۔ واضح رہے امریکہ کے ایک جنگی جہاز نے جمعرات کو جنوبی بحیرہ چین میں داخل ہوکر نام نہاد آزاد جہاز رانی مشن مکمل کیا ۔ وہ چین کی سمندری حدود میں 12 ناٹیکل میل تک اندر داخل ہوا۔ ا

متعلقہ عنوان :