موت سے بے خوف کشمیری آزادی یا شہادت کے راستے پر چل کر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں،پاکستان کاپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مطلوبہ کردار ادا نہیںکررہاہے،بھارتی ادکار کو زکام ہوجائے تو پورا دن خبریںنشر ہوتی ہی مگر کشمیرمیں ظلم کی انتہاہورہی ہے اور میڈیا خاموش ہے

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا برہان مظفروانی شہید کانفرنس سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 16:04

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ موت سے بے خوف کشمیری آزادی یا شہادت کے راستے پر چل کر قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں،پاکستان کاپرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مطلوبہ کردار ادا نہیںکررہاہے،بھارتی ادکار کو زکام ہوجائے تو پورا دن خبریںنشر ہوتی ہی مگر کشمیرمیں ظلم کی انتہاہورہی ہے اور میڈیا خاموش ہے ،بھارتی میڈیا یک زبان ہوکر کشمیرکے خلاف مہم چلائے ہوئے ہے ،پاکستانی میڈیا کایہ کردار ہوگا تو کشمیری عالمی میڈیا سے کیا توقع کریں کے گے وہ مظالم سے پردہ اٹھائے گا،ہندوستان نے کشمیریوںکو پاکستان سے مایوس کرنے کی سازشیں کیں مگر کشمیری اپنے شہداء کو پاکستانی پرچموں میںلپیٹ کر دفنارہے ہیں،تحریک آزادی کشمیرفیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،اس تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنا پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے،پاکستان کی شہ رگ ہندوستان کے قبضے میں ہے تو پاکستان زندہ کیسے رہے ،برہان مظفروانی کی شہادت کے بعدکشمیرمیں ایک انقلاب برپاہے،خود ہندوستان کے دانشور کہہ رہے ہیںکہ ہندوستان 7لاکھ نہیں 70لاکھ فوج پر لے جاکشمیرمیں تو پھر بھی حالات ٹھیک نہیںہوںگے،ان خیالات اظہارانھوںنے برہان مظفروانی شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس سے ڈاکٹر یوسف طارق،مظہر اقبال رندہاوا سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے بعدا زاں پرہجوم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا،برہان وانی شہید کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھار ت کشمیر سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں کا رخ تبدیل کررہاہے ان پر درجنوں ڈیمز تعمیر کررہاہے تاکہ پاکستان کو بنجر صحرا میںتبدیل کیاجائے،بھارت کے خطرناک اور جارحانہ عزائم سے قوم کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،نریندرمودی کے اقدامات سے اور انتہاپسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے جو عالمی سطح پر ماحول ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے بھارت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،برہان مظٖفروانی کی شہادت کے بعد کشمیرمیںتاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ رہامگر کشمیریوںنے کرفیوتوڑ کر ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے،بچے بچیوں اور بوڑھے سب نکل آئے،کوئی گائوں اور محلہ ایسا نہیں ہے جہاں اس وقت آزادی کی لہر نہ ہو،لہر کو کچلنے کے لیے بھارتی افواج بدترین مظالم ڈھارہی ہیں،ان مظالم سے ہندوستان کوباز رکھنا اور اس مسئلے کوعالم سطح پر اجاگر کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے،اپوزیشن حکومت اور پوری قوم مل کر مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگرکرے اور عالمی برادری کو باور کروائے کہ جنگ سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا،نریندرمودی حالات کو جنگ کی طرف لے جارہے ہیں ان حالات کو دیکھ کر بیرونی سرمایہ کاروں نے اپنے کاروبار بندکرنے کی دھمکی دے دی ہے،ہندوستان کے اس اقدام کو بھی عالمی سطح اجاگرکرنے کی ضرورت ہے بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں نے ہندوستان میںسرمایہ کاری بند کرنے کی دھمکی دی ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کے خطرات کے پیش نظر سرمایہ کاری کیسے کریں،جب تک حالات پرامن نہیں ہوںگے وقت تک سرمایہ کاری نہیں کرسکتے،جنوبی ایشیا میں امن کا واحد راستہ کشمیرکی آزادی اور اس مسئلے کاحل ہے جب تک یہ مسئلہ حل نہیںہوگا اس وقت تک جنوبی ایشیا میںامن قائم نہیںہوسکتا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیری بچے اور بچیاں پتھروں سے جدید ہتھیاروں سے لیس بھارتی فوج کا مقابلہ کررہی ہیں،کشمیریوں پر ان مظالم کومیڈیا بھی نہیں دیکھائے گا،اپوزیشن بھی خاموش ہوگی تو پھر کشمیری مایوس ہوںگے جو ہندوستان چاہتاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی پوری قوم فوج صحافی سب مل کر کشمیریوںکی پشتیبانی کاحق اداکریں،کشمیریوںکی تحریک ،تحریک پاکستان کا ہی تسلسل ہے،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔