جدہ میں واقع کباڑخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

جمعہ 26 مئی 2017 16:42

جدہ میں واقع کباڑخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) جدہ کے مشرقی علاقے میں واقع کباڑخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ نے 300سے 600مربع میٹر کے علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔

(جاری ہے)

جسے فائر انجن ،واٹر ٹینکر اور دیگر مشینری سے تنگ گلیوں کے باوجود قابو پا لیا ۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ آگ کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :