پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے 3 جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 28کروڑ65 لاکھ 30 ہزار روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 17:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے پہلے سے جاری 3 ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت28کروڑ65 لاکھ30 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق ان ترقیاتی منصوبوں میں ایڈوانس نیوکلیئر پاور پلانٹس کے تحفظ کو یقینی بنانے اورڈیزائن اسیسمنٹ کی استعداد کار میں بہتری ، نیشنل ریڈیالوجیکل ایمرجنسی کوآرڈینیشن سنٹرکا قیام اور میانوالی میں پی این آر اے کی رہائشی کالونی کے منصوبے شامل ہیں جن پرمجموعی اخراجات کاتخمینہ بالترتیب 11کروڑ60 لاکھ روپے ، 88کروڑ87 لاکھ10 ہزار روپے اور43کروڑ74لاکھ20 ہزار روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں کیلئے 30جون2017ء تک 54کروڑ80لاکھ 31ہزار کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :