پنجاب کبڈی چمپئن شپ سے کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا‘ذوالفقار احمد گھمن

ڈویژن لیول کے مقابلوں سے کئی نئے کھلاڑی قومی سطح پر آئیں گے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب

جمعہ 26 مئی 2017 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پنجاب کبڈی چمپئن شپ سے کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، ڈویژن لیول کے مقابلوں سے کئی نئے کھلاڑی قومی سطح پر آئیں گے ، جس سے روایتی کھیل مزید ترقی کر ے گا،سپورٹس بورڈپنجاب آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتا رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب کبڈی چمپئن شپ کے فائنل میچ کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں کیا ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال بھی مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر ، پاکستان کبڈ ی فیڈریشن کے سیکرٹری سروررانا، سپورٹس بورڈپنجاب کے کوارڈنیٹر وارث بیگ اور چوہدری اعجاز بھی موجود تھے، کبڈی میچز کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار احمد گھمن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اس کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ چھوٹے شہروں سے ٹیلنٹ سامنے آئے اور کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو۔ پنجاب کبڈی چمپئن شپ کے فائنل میں لاہور نے سرگودھا کو 49-34پوائنٹس سے ہرادیا، جبکہ پہلے سیمی فائنل میں سرگودھا نے گوجرانوالہ کو 39-32سے شکست دی اور دوسرے سیمی فائنل میں سرگودھا نے بہاولپور کو 48-22پوائنٹس سے ہرادیا۔

متعلقہ عنوان :