سی پیک کے حوالے سے بسیمہ ۔خضدار 106 کلومیٹر طویل سڑک کے جاری منصوبہ کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 18:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں وفاقی حکومت نے ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبہ بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بسیمہ سے خضدار کیلئے 106 کلومیٹر طویل سڑک کے جاری منصوبہ کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ پر مجموعی طور پر 19 ارب 18 کروڑ 84 لاکھ 35 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :