وزیر اعظم کی مداخلت پر سپیکرکا پارلیمانی روایات سے ہٹ کر خورشید شاہ کو وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر روک کر خطاب کا موقع

جمعہ 26 مئی 2017 19:15

وزیر اعظم کی مداخلت پر سپیکرکا پارلیمانی روایات سے ہٹ کر خورشید شاہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی مداخلت پر سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی روایات سے ہٹ کر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر روک کر خطاب کرنے کا موقع دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا تو سید خورشید شاہ نے کسانوں کے جلوس پر ڈی چوک پر پولیس کے تشدد کا معاملہ اتھانا چاہے کہ سپیکر نے پہلے انہیں یہ کہہ کر روک دیا کہ ایجنڈے اور پارلیمانی روایات کے مطابق صرف وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر ہو گی تاہم وزیر خزانہ نے کہاکہ و زیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کو خطاب کرنے کا موقع دیا جائے جس پر سپیکر نے خورشید شاہ کو خطاب کرنے کا موقع دیا۔ …(رانا+ط س)