ریسکیو 1122جہلم کی سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشقیں

جمعہ 26 مئی 2017 20:12

ریسکیو 1122جہلم کی سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشقیں
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) ریسکیو 1122جہلم نے سیلاب جیسی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرضی مشقیں کیں۔اس موقع پر مانیٹرنگ آفیسرریسکیو 1122 چوہدری عزیز احمد اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر) احمر نائیک نے شرکت کی۔ ان مشقوں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے ،ان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے اور ڈوبتے ہوئے شخص کوبچانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

نیز انخلاء کے دوران زخمی ہونے والے افرادکو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرنا بھی شامل ہے ۔ ریسکیو کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپس میں رجسٹریشن پوائنٹ،میڈیکل کیمپ،انسیڈنٹ کمانڈ پوسٹ اور سیلاب میں استعمال ہونے والاسازوسامان شامل ہیں۔ریسکیو1122 کے ساتھ کو آرڈینیشن اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیئے محکمہ ہیلتھ اورسول ڈیفنس نے بھی فرضی مشقوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر)احمر نائیک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کی طرف سے کی جانے والی یہ مشق بہت ہی خوش آئند ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ریسکیو 1122 پوری طرح تیار ہے اور پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے ۔انہوںنے مانیٹرنگ آفیسرریسکیو 1122 چوہدری عزیز احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جہلم کے ہمراہ فلڈ ریلیف کیمپس اور سازوسامان کے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :