چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ ہونے سے دبائو بھارت پر ہو گا، مصباح الحق

ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے اچھا کھیلنا اور بھارت کو ہرانا اصل ہدف ہو گا،سابق ٹیسٹ کپتان کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 20:48

چیمپئنز ٹرافی میں فیورٹ ہونے سے دبائو بھارت پر ہو گا، مصباح الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ فیورٹ ہونے کے سبب چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پریشر بھارت پر ہو گا جبکہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اچھا کھیلنا اور بھارت کو ہرانا اصل ہدف ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ تمام باتیں جو ایک اچھے انسان اور لیڈر میں ہونی چاہئیں وہ اسپورٹس ہمیں سکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر تبصرہ کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیموں کی رینکنگ سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ اسی کے حق میں ہوتا ہے جو اچھا کھیلتا ہے اور پریشر کو ہینڈل کرتا ہے۔سینئر کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو اس کی ناکامیوں سے نکلنے کا اچھا موقع فراہم کرتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ درحقیقت نفسیات کی گیم ہو گی۔سینئر کرکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ اسپورٹس تعلیم کے لئے اور تعلیم اسپورٹس کے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :