لیسکو کی غفلت سے مارکیٹوں میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان ہو ا،بابر محمود

لیسکو مارکیٹوں میں لٹکی بے ہنگم بجلی کی تاروں کو فوری طور پر درست کروا یا جائے ،چیئرمین انجمن تاجران

جمعہ 26 مئی 2017 21:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) انجمن تاجران لاہور کے چیئرمین و صدر خدمت گروپ ہال روڈ بابر محمود، سینئر وائس چیئرمین انجمن تاجران ہال روڈ عمران بشیر ،و سرپرست اعلی محمد اعظم نے کہا ہے کہ محکمہ لیسکو کی غفلت کے باعث مارکیٹوں میں آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے ، جبکہ تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، یہ بات انہوں نے گزشتہ ہال روڈ میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران خطاب گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ گرمی میں شدت آتے ہی مارکیٹوں میں آگ لگنے کے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں،چیئرمین لیسکو مارکیٹوں میں لٹکی ہوئی بے ہنگم بجلی کی تاروں کو فوری طور پر درست کروائیں، فوری نتائج کیلئے تاجر نمائندوں اور محکمہ لیسکو کے افسرا ن پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ شہر لاہور کی تمام تر چھوٹی بڑی مارکیٹوں کا سروے کر کے سنگین صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ لاہور شہر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں بجلی کے تاروں کے جال بچھے ہوئے ہیں ، محکمہ لیسکو کے اہلکار اپنی آسانی اور کام چوری کی وجہ سے جب میٹر کنکشن لگاتے ہیں تو ان کو مناسب طریقے سے کلپ ہینگنگ کرنے کی بجائے بے ہنگم طریقے سے لٹا کر چلے جاتے ہیںجس کی وجہ سے بیشتر مارکیٹوں میںبجلی کے تاروں کے جال بچھے ہوئے ہیں ، جس کی وجہ سے آئے روز شارٹ سرکٹ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں مارکیٹوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور تاجروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔

انہوںنے تجویز دی ہے کہ چیئرمین لیسکو فوری طور پر تمام پرانی اور بڑی مارکیٹوں کا سروے کروائیں اورایسی تمام مارکیٹوں کی لسٹ تیار کریں جہاں پر بجلی کے تاروں کے بے ہنگم جال موجودہ ہیں تاکہ انہیں فوری طور پر درست ،محفوظ طریقے سے لگایا جا سکے ، تاکہ شارٹ سرکٹ جیسے نا خوشگوار واقعات کے نتیجے میں نقصانات کی شرح کو کم سے کم کیا جا سکے اس سے مارکیٹوں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔اس سلسلہ میں انجمن تاجران لاہور اور خدمت گروپ ہال روڈ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خوبصورت لاہور کا خواب حقیقی معنوں میں پورا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :