چین، منشیات سمگلنگ کے مکروہ کاروبا میں ملوث 13سمگلر گرفتار، چینی سرکاری میڈیا

منشیات کا تخمینہ 3.2ملین امریکی ڈالر ، ملزمان سے ایک بندوق،4چاقو، 2کاروں سمیت ایک ملین یوئین نقد برآمد، چینی پولیس

ہفتہ 27 مئی 2017 00:08

ہیبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) چین کے صوبہ ہیبے میں منشیات سمگلنگ کے مکروہ کاروبار سے وابستہ 13افراد کو پولیس نے چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا ہے،برآمد ہونے والی منشیات کی لاگت کا تخمینہ 3.2ملین امریکی ڈالر ہے، ملزمان سے ایک بندوق،4چاقو، 2کاروں سمیت ایک ملین یوئین نقد برآمد کئے گئے،گذشتہ روز مقامی پولیس کی جانب سے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتائی گئی تفصیلات کے مطابق خفیہ معلومات پر چین کے صوبہ ہیبے میں منشیات سمگلنگ کے مکروہ کاروبار سے وابستہ 13افراد کو پولیس نے چھاپہ مار کر حراست میں لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کی لاگت کا تخمینہ 3.2ملین امریکی ڈالر ہے۔ ملزمان سے ایک بندوق،4چاقو، 2کاروں سمیت ایک ملین یوئین نقد برآمد کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مزید تحقیق کی جا رہی ہے اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید گرفتاریاں عمل میں آ سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :