اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آئوٹ

ہفتہ 27 مئی 2017 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تقریر کے دوران پی پی پی، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پہلے ایوان میں نعرے بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر لہراتے رہے اور بعد ازاں واک آئوٹ کر گئے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اپوزیشن کو منا کر ایوان میں لائے۔