صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس

ہفتہ 27 مئی 2017 00:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم کا ایک اجلاس جمعہ کے روز رکنِ صوبائی اسمبلی و چیئرمین کمیٹی محمد عارف کی زیرِ صدارت صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکنِ صوبائی اسمبلی شاہ فیصل کے علاوہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے امور پر تفصیل سے غوروخوض کیا گیا۔