پوری قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا، اڑی حملہ کی آڑ میں جنگی جنون پھرسندھ طاس معاہدہ توڑنے کی بات سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے

پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اسمبلی صاحبزادہ مولانامحمدمسرورنوازجھنگوی کی میڈ یا سے گفتگو

ہفتہ 27 مئی 2017 00:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے ر اہنماء پارلیمانی سیکرٹری پنجاب اسمبلی صاحبزادہ مولانامحمدمسرورنوازجھنگوی نے کہا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا، اڑی حملہ کی آڑ میں جنگی جنون، پھرسندھ طاس معاہدہ توڑنے کی بات کر کے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا خطے میں قیام امن کیلئے مودی کتنا سنجیدہ ہے کشمیروں کو حق خودداریت نہ دیکر جمہوریت کا علمبردار بے نقاب ہو گیاپاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالے عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے بھارتی وزراء کے منفی بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کیخلاف ورزی بھارتی جارحیت اور سازشوں کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں شہدا ء کا خون را ئیگاں نہیں جائیگاشہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اگر بھارت نے حماقت کی تو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مسلح افوا ج، عوام منہ توڑ جواب دیگی دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج سمیت تمام سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں پیش کی سپہ سالار جنرل را حیل شریف قوم کا فخر ہیںانکا ہر فیصلہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔